گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم دھماکا، 2 اہلکار شہید

گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم دھماکا، 2 اہلکار شہید
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن میں واقع پولیس ہیڈکوارٹر میں دستی بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا ہیڈ کوارٹر کے کوت میں ہوا جہاں مبینہ طور پر غفلت کے دوران ایک دستی بم پھٹ گیا۔ دھماکے میں 40 سالہ پولیس اہلکار شہزاد اور 45 سالہ صابر شہید جبکہ پولیس کانسٹیبل علی گوہر اور کوت انچارج سب انسپکٹر سعید زخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آصف اعجاز واقعے کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پہنچے جہاں انہوں نے صورتحال کا جائزہ لیا۔

ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر کے اسلحہ خانے سے پولیس اہلکاروں نے 2 دستی بم باہر نکالے تھے کہ ان میں سے ایک کی پن نکل گئی جس سے زوردار دھماکا ہوا۔ 

انہوں نے بتایا کہ یہ کوت ایسی جگہ پر ہے جہاں دہشتگردی کا کوئی عنصر ظاہر نہیں ہوسکتا، اس اسلحے کا معائنہ کوت کے اندر ہی ہونا چاہیے تھا، اہلکاروں نے دستی بم باہر کیوں نکالے اس امر کی تحقیقات کر رہے ہیں۔