(ویب ڈیسک) کورونا نے پوری دنیا میں پنجے گاڑ رکھے ہیں اور دنیا کے تمام ممالک اپنی اپنی سطح پر اس موذی وائرس سے نمٹنے کے لئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کورونا چیکنگ بڑھانے کے لیے وفاقی وزرات صحت نے ملک بھر کے ائیر پورٹس پر مزید نرسز اور ہیلتھ ٹیکنیشن تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزرات صحت کے حکام کے مطابق ملک بھر کے ائیر پورٹس پر کورونا چیکنگ مزید بڑھانے کے اقدامات کے تحت اسلام آباد ،کراچی ،لاہور ،پشاور ،ملتان اور سیالکوٹ کے ائیر پورٹس پر 60 نرسز اور ہیلتھ ٹیکنیشن تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔اسلام آباد ائیر پورٹ پر 20 ،لاہور 15،کراچی 10،پشاور میں بھی 3 خواتین سمیت 10 نرسز اور ہیلتھ ٹیکنیشن تعینات ہوں گے۔
ابتدائی طور پر نرسز اور ہیلتھ ٹیکنیشن تین ماہ کے لیے ماہانہ 25 ہزار پر تعینات کیے جائیں گے ،ضرورت کے تحت نرسز اور ہیلتھ ٹیکنیشن کی ملازمت میں توسیع بھی کی جاسکےگی۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ24گھنٹوں کےدوران کوروناوائرس سےمزید 67 افراد جان کی بازی ہارگئے۔ملک بھر میں کوروناکےباعث اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 529 ہو گئی۔