قائد اعظم کے مجسمے کے سامنے نیم برہنہ حالت میں لڑکا لڑکی کا فوٹو شوٹ وائرل

قائد اعظم کے مجسمے کے سامنے نیم برہنہ حالت میں لڑکا لڑکی کا فوٹو شوٹ وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لڑکے اور لڑکی نے قائد اعظم کے مجسمے کے سامنے نیم برہنہ حالت میں فوٹو شوٹ کرایا ،  ’متنازع‘ فوٹو شوٹ پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چِھڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر دو تصویریں سامنے آئی ہیں جس میں لڑکا اور ایک لڑکی بنفشی رنگ کا غیر مناسب لباس پہنے ہوئے ہیں، اس تصویر میں ان کے پیچھے قائد اعظم کا مجسمہ اور ان کا قول ’ایمان ‘دیکھا جاسکتا ہے، یہ واقعہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر قائد اعظم ہل کے سامنے پیش آیا، جس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دونوں کے غیر مناسب لباس اور فوٹوشوٹ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے،بعض صارفین کا کہنا ہے کہ اگر یہ فوٹو اسلام آباد میں ہوا ہے تو حکومت کو چاہیے اِن دونوں نوجوانوں کو سخت سزا دے، تا کہ آئندہ کبھی کوئی یہ اِس طرح کی نازیبا حرکت کرنے کی جرأت نہ کریں۔ کچھ صارفین نے سوال اٹھایا کہ یہ کیسے ممکن ہوا کہ ایک عوام مقام پر دو نوجوان نیم برہنہ حالت میں فوٹو شوٹ کرواتے ہیں اور کوئی اِس حوالے سے نوٹس نہیں لیتا اور یا کوئی شہری اس حوالے سے متعلقہ حکام کو اطلاع نہیں کرتا۔ 

Sughra Afzal

Content Writer