کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کیلئے مسلم لیگ( ق) کی تیاریاں مکمل

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کیلئے مسلم لیگ( ق) کی تیاریاں مکمل
کیپشن: PML-Q
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کیلئے مسلم لیگ( ق) کی تیاریاں مکمل، ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے کامل علی آغا کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی، کمیٹی ٹکٹوں کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز کرے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ق) نے کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے سلسلے میں تیاریاں مکمل کرلی ہیں، امیدواروں کی ٹکٹوں کے حوالے سے انٹرویوز کے سلسلے میں آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ق) پنجاب کامل علی آغا کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی میں نائب صدرمسلم لیگ پنجاب انجینئر شہزاد الہیٰ، جاوید اقبال گورائیہ، نوید عاشق ڈیال، چودھری زین شوکت، طلحہ عثمان سندھو، ملک اکرم اور خواجہ سجاد کو شامل کیا گیا ہے۔

 مسلم لیگ ق کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کی تمام بیس نشستوں پر پارٹی اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔

ذرائع کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات 12 ستمبر کو ہونے جا رہے ہیں، انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے 336 امیدواروں میں سے 267 کی سکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا گیا، والٹن کنٹونمنٹ بورڈ میں 189 میں سے 166 امیدواروں کی جانچ پڑتال مکمل جبکہ لاہور کنٹونمنٹ بورڈ 147 میں سے 101 امیدواروں کی سکروٹنی مکمل ہو گئی ہے، امیدوار   7 اگست تک پارٹی ٹکٹ جمع کروانے کے پابند ہونگے، 13 اگست کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer