ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا بحران میں حفاظتی سامان کیلئے کتنے کی خریداری کی؟پی ڈی ایم اے خاموش

PDMA Corona
کیپشن: PDMA Corona
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) کورونا بحران میں حفاظتی سامان کیلئے کتنے کی خریداری کی؟؟؟پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تفصیل بتانا گوارا ہی نہیں کی، باقی بحرانوں سے نمٹنے کیلئے کتنا بجٹ ملا، تاہم اس بارے میں پنجاب اسمبلی کو سب بتا دیا۔

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کو 21-2020 میں بحرانوں سے نمٹنے کیلئے کتنا بجٹ ملا، اس بارے میں مینجمنٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں تفصیل تو جمع کروائی گئی ہے، تاہم مینجمنٹ نے کورونا کے حفاظتی سامان کیلئے کتنے کی خریداری کی، اس بارے میں پی ڈی ایم نے کوئی دستاویزات جمع نہیں کروائی ہیں۔

 پنجاب اسمبلی میں پی ڈی ایم کی جانب سے بجٹ کے متعلق رپورٹ جمع کروائی گئی ہے،  بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے کو 21-2020 میں ایک ارب 48 کروڑ 10 لاکھ 19 ہزارکا بجٹ دیا گیا جبکہ 2019-20 میں 9 ارب 86 کروڑ 14 لاکھ 73 ہزار کا بجٹ ملا۔

رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اے نے صرف 20-2019 کا آڈٹ مکمل کروایا، کورونا وائرس کیلئے گائونز، حفاظتی عینک، فیس ماسک، حفاظتی دستانے اور ہینڈ سینٹائزر خریدے گئے، 95-N ماسک نہیں خریدا گیا، ٹڈی دل حملے سے نمٹنے کیلئے جنوری 2020 میں 170 ملین دیئے گئے۔

Sughra Afzal

Content Writer