عید کا تیسرا روز ، سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی کا سلسلہ جاری

عید کا تیسرا روز ، سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور میں‌  عید کے تیستے دن بھی  قربانی کا سلسلہ جاری ہے، عید کے پہلے اور دوسرے روز جو  قربانی نہیں کر پائے آج  تیسرے دن وہ سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی میں مصروف ہیں،  قربانی کے ساتھ ساتھ چٹ پٹے پکوان بھی تیار کئے جا رہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق   ملک بھر سمیت لاہور میں‌  بھی  عید کے  تیسرے دن  قربانی کا سلسلہ جاری ہے،   عید کے پہلے اور دوسرے روز  جو  لوگ  قربانی نہیں کر پائے آج  تیسرے دن وہ سنت ابراہیمیؑ کی ادائیگی میں مصروف ہیں،  قربانی کے ساتھ ساتھ چٹ پٹے پکوان بھی تیار کئے جا رہے ہیں۔ جو لوگ  قربانی سے فارغ ہوچکے ہیں وہ  گوشت کی تقسیم میں مصروف ہیں جبکہ  خواتین اس  گوشت کو محفوظ کرنے یا پھر طرح طرح کے پکوانوں کے ذریعے اپنے  دستر خوان کی شان بڑھا رہی ہیں۔

عید الاضحیٰ کے دوسرے روز لاہور کے مختلف علاقوں میں ہونے والی موسلا دھار بارش سے گرمی اور حبس کا زور تو ٹوٹ گیا مگر  قربانی کی آلائشیں اور کوڑا کرکٹ برساتی پانی میں بہہ گیا، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ شہر میں  عید کے پہلے روز 13 ہزار 500 ٹن سے زائد آلائشیں اکٹھی کی گئیں اور  ویسٹ بیگز کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی گئی۔

 

قربانی کا  تیسرا روز ہے اور  شہری سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں مصروف ہیں، کہیں اونٹ کی  قربانی تو کہیں گائے کی اجتماعی  قربانی، کی جارہی ہے، جامعہ نعمیہ میں بھی چار اونٹوں کی  قربانی کی گئی،  جامعہ نعیمیہ کے مہتم اعلی ڈاکٹر راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ چار اونٹوں کی  قربانی کی گئی ہے لوگ انفرادی کی بجائے اب اجتماعی  قربانی کی طرف زیادہ راغب ہیں۔

قربانی کا  گوشت بناتے قصابوں نے بھی شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ چند پیسوں کو بچانے کے لئے اناڑی قصابوں سے بچیں، خراب معاشی حالات کے باوجود شہریوں کی جانب سے اجتماعی  قربانی میں جوش و جذبہ قابل دید ہے۔

 

 

 

 
 

 

 

Shazia Bashir

Content Writer