ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ عباسی ،نیمل خاور والدین بن گئے

حمزہ عباسی ،نیمل خاور والدین بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : اداکار حمزہ علی عباسی اور  اداکارہ نیمل خاور عباسی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔حمزہ نے ننھے مہمان کی آمد کی اطلاع مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پررات گئے دی ہے۔


 شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے والے حمزہ عباسی نے رات گئے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ "’اللہ نے مجھے اور نیمل کو بیٹے محمد مصطفیٰ عباسی کی نعمت سے نوازا ہے۔میری دعا ہے کہ میرا بیٹا اللّہ کا شکر گزار بندہ، ایک اچھا، شائستہ اور ایماندار انسان بنے اور اللّہ اس کی زندگی اور آخرت میں برکت عطا کرے۔

حمزہ نے اپنے پیغام میں  مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

 

دوسری جانب نیمل نے یہ خوشخبری انسٹا گرام اکاونٹ پر دی ، انہوں نے اپنے اکاؤنٹ پر بچے کا ہاتھ تھامے ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ  ’محبت کی سب سے خالص شکل‘ ۔ حمزہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد 30 جولائی کو ہوئی لیکن جوڑی کی جانب سے اس خبر کو خفیہ رکھا گیا اور 3 اگست کو اسے منظر عام پر لایا گیا۔

View this post on Instagram

The most pure form of love ♥️ 30/07/2020

A post shared by Naimal Khawar Abbasi (@naimalkhawarkhan) on

واضح رہے کہ حمزہ اور نیمل گزشتہ سال 25 اگست کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی ایک سادہ سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھےاور انہوں نے سادگی سے شادی کر کے ایک مثبت پیغام دیا تھا۔

View this post on Instagram

❤️

A post shared by Hamza Ali Abbasi (@realhamzaaliabbasi) on

شادی سے پہلے حمزہ اور نیمل پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے لیکن دونوں نے ہی شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer