(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان کی عید سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سیلفی دور حاضر کے نوجوانوں کا پسندیدہ ترین مشغلہ ہے، جو اب ہر عمر کے افراد کی پسند بن چکا ہے، سیلفی فیور میں صرف عام افراد نہیں سیاسی و سماجی شخصیات، گلوکار اور فلمی ستارے بھی بری طرح مبتلا ہیں، لاہور سمیت ملک بھر میں عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے، شوبز سے وابستہ افراد اپنی عید سیلفی سوشل میڈیا پر شئیر کر کے اپنے مداحوں کو مبارکباد دے رہے ہیں۔
پاکستان کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے بھی انسٹاگرام پر اپنی عید کے پہلے اور دوسرے دن کی سیلفی شیئر کی ہے، جسے اب تک ہزاروں افراد پسند کرچکے ہیں, عائزہ کی سیلفیوں میں ان کے ساتھ ان کے شوہر اور بچے بھی موجود ہیں۔
View this post on InstagramEid mubarak everyone, specially to all the newly wed couples ❤️ Love and respect each other always:)
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر اداکار دانش تیمور کے ساتھ اپنی ایک تصویربھی شیئر کی۔انھوں نے اپنے پیغام میں اپنے تمام مداحوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی جس میں انھوں نے خصوصی طور پر نئے شادی شدہ جوڑوں کا ذکر کیا۔ عائزہ خان نے تجویز دیتے ہوئے لکھا کہ ہمیشہ ایک دوسرے کی عزت کریں اور محبت کریں۔
View this post on InstagramEid day 1 wearing @ansabjahangirstudio styled by @anilamurtaza Jewellery @allurebymht
عائزہ نے عید کے پہلے روز انصب جہانگیر جب کہ دوسرے روز حسین ریہڑ کی کولیکشن زیب تن کرکے بھی فوٹو شوٹ کروایا، جسے عائزہ خان نے انسٹاگرام پر شیئر کردیا۔
یاد رہے کہ اداکارہ عائزہ خان کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ چوتھی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں جنہوں نے انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوورز کا سنگ میل عبور کیا ہے۔