ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

 ٹک ٹاک پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار) موبائل فون ایپ ٹک ٹاک کی بندش کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر  کر دی گئی۔

 سٹی 42 کے مطابق ایڈووکیٹ ندیم سرور نے لاہور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک موبائل فون ایپ پر پابندی کی درخواست دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواستگزار کی جانب سے اعتراض اُٹھا یا گیا ہے کہ ٹک ٹاک موبائل ایپ نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے، ٹک ٹاک سے وقت ،پیسے کا ضیاع اور فحاشی عام ہو رہی ہے، ٹک ٹاک سے بلیک میلنگ اور ہراسمنٹ بڑھ رہی ہے، درخواستگزار   نے عدالت سے پی ٹی اے کو ویب سائٹ بند کرنے کا حکم دینے کی استدعا کی ہے۔

 درخواست میں نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے بچانے کے لیے وفاقی حکومت کو پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ بنانے کا حکم دینے کی بھی استدعا کی گئی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer