سٹی 42: پی ایس ایل الیون ;لاہور قلندرز نے پی ایس ایل الیون میں دوسری کامیابی حاصل کرلی ۔
لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو 20رنز سے شکست دے دی۔
186 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز پانچ وکٹوں کے نقصان پر165 رنز بناسکی ۔ایشٹن ٹرنر52 ، شان مسعود 44،عرفات منہاس 25، صاحبزادہ فرحان 24 رنز بناکر نمایاں رہے
لاہور قلندرز کے مستفیض الرحمان نے دو جبکہ شاہین شاہ آفریدی،سکندر رضا اور عبید الرحمن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا
ملتان سلطانز کی یہ ایونٹ میں پہلی ناکامی ہے ۔کراچی کنگز چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر برا جمان ہے