(حافظ شہباز علی) کراچی کنگز ٹیم انتظامیہ نے اگلے میچ تک چار اہم کھلاڑیوں کو رخصت دے دی،چاروں کھلاڑی پشاور زلمی کے خلاف 9 اپریل کو اپنے اگلے میچ میں دوبارہ اسکواڈ جوائن کرلیں گے۔
ذرائع کے مطابق کراچی کنگز نے دو غیر ملکی کھلاڑیوں ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زیمپا کو رخصت دے دی،جبکہ دو مقامی کھلاڑیوں حسن علی اور اعظم خان کو بھی رخصت دے دی گئی۔ڈیوڈ وارنر کو 9 اپریل تک رخصت دے دی گئی، ڈیوڈ وارنر اہل خانہ کے ساتھ وقت گزاریں گے.
ایڈم زیمپا بھی چند روز گھومنے پھرنے کے لیے واپس جائیں گے.حسن علی فیملی فنکشن کی وجہ سے 7 اپریل کو دوبارہ اسکواڈ جوائن کرینگے،اعظم خان 5 اپریل کو اسکواڈ جوائن کرینگے. ڈیوڈ وارنر 9 اپریل جبکہ ایڈم زیمپا 7 اپریل کو دوبارہ اسکواڈ جوائن کریں گے.
واضح رہے کہ کراچی کنگز اپنا اگلا میچ پشاور زلمی کے خلاف 9 اپریل کو کراچی میں کھیلے گی۔