ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگا پیٹرول ؛ گڈز ٹرانسپورٹ، بڑی گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے ماہانہ سبسڈی ؛مریم نواز

مہنگا پیٹرول ؛ گڈز ٹرانسپورٹ، بڑی گاڑیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ کیلئے ماہانہ سبسڈی ؛مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  مہنگےپیٹرول پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے  ٹارگٹڈ سبسڈی دے دی 

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ایکس پر بیان  دیا کہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے اور جاری عالمی بحرانوں اور جنگی صورتحال کے باعث ایندھن کی قیمتوں پر دباؤ ناگزیر ہے
اس بوجھ کو کم کرنے کے لیے ماہانہ ٹارگٹڈ سبسڈی دی جا رہی ہے
رجسٹرڈ گڈز ٹرانسپورٹ کے لیے 70,000 روپے، بڑی گاڑیوں کے لیے 80,000 روپے، اور پبلک سروس بسوں کے لیے 100,000 روپے چونکہ یہ سبسڈی آپ کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے دی گئی ہے
 میں پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز، خصوصاً پنجاب سے پُرزور اپیل کرتی ہوں کہ عوام کا ساتھ دیں اور اس اضافے کا بوجھ مسافروں اور صارفین پر منتقل نہ کریں۔

حکومت صورتحال کی قریب سے نگرانی اور مؤثر ریگولیشن کرے گی تاکہ یہ ریلیف حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچے۔یہ وقت ہے ذمہ داری، ہمدردی، اور یکجہتی کا۔