ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ریلوے مسافروں کیلئے بڑا ریلیف، کرایوں میں اضافہ روک دیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ریلوے مسافروں کیلئے بڑا ریلیف، کرایوں میں اضافہ روک دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ریلوے مسافروں کیلئے بڑا ریلیف دیتے ہوئے ٹرین کرایوں میں کسی بھی قسم کا اضافہ نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

   ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ریلوے کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا تھا اور ان اخراجات کو پورا کرنے کیلئے ٹرین کرایوں میں 30 فیصد تک اضافہ ناگزیر قرار دیا جا رہا تھا۔

تاہم وزیرِ اعظم نے واضح ہدایت دی ہے کہ اکانومی، اے سی سمیت کسی بھی کلاس کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا تاکہ عوام پر مزید مالی بوجھ نہ پڑے۔

حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر خود برداشت کیا جائے گا۔ اس کے تحت 30 جون تک تقریباً 6 ارب روپے کا اضافی بوجھ حکومت اپنے ذمہ لے گی۔

علاوہ ازیں تاجر برادری کو سہولت فراہم کرنے کیلئے فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں بھی کسی قسم کا اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے کاروباری سرگرمیوں کو سہارا ملنے کی توقع ہے۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں مہنگائی کے باعث عوام کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے، اور حکومت کی جانب سے اس فیصلے کو ایک اہم ریلیف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔