ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنید افضل ساہی کی نااہلی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر

جنید افضل ساہی کی نااہلی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: جنید افضل ساہی کی نااہلی کے خلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے، لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ 7 اپریل کو کیس کی سماعت کرے گا۔

کاز لسٹ کے مطابق جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ اپیل پر سماعت کرے گا۔ درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) فیصل آباد نے سانحہ 9 مئی کے مقدمے میں جنید افضل ساہی کو سزا سنائی، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے انہیں نااہل قرار دے دیا۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انہیں سنے بغیر نااہل کیا، حالانکہ قانون کے تحت ایسا اختیار حاصل نہیں۔ اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت میں اس اہم کیس کی سماعت 7 اپریل کو ہوگی، جس میں فریقین اپنے دلائل پیش کریں گے۔