ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک، مریم نواز کی بنوں خودکش حملے  کی مذمت

بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک، مریم نواز کی بنوں خودکش حملے  کی مذمت
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: مریم نواز نے بنوں میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے حملے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے، اور ایسے عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔

مریم نواز نے بنوں میں تھانے پر خودکش حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فورسز کی بروقت کارروائی نے بڑے نقصان سے بچا لیا۔

وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔