ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکس ریکوری کے لیے ایکسائز ملازمین کو الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا اعلان

ٹیکس ریکوری کے لیے ایکسائز ملازمین کو الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:پنجاب حکومت نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کے لیے سہولت فراہم کرنے کا اہم فیصلہ کیا ہے تاکہ 73 ارب روپے کی ریکوری کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔

پنجاب بھر کے ایکسائز میل اور فی میل انسپکٹرز کو کارکردگی کی بنیاد پر الیکٹرک بائیکس فراہم کی جائیں گی۔
پہلے مرحلے میں 150 الیکٹرک بائیکس اور 50 لیڈی انسپکٹرز کے لیے الیکٹرک سکوٹیز دی جائیں گی۔
بائیکس اور سکوٹیز کی خریداری کے لیے 5 کروڑ روپے سے زائد فنڈ مختص کیے گئے ہیں، اور خریداری کے عمل کو حتمی مراحل تک پہنچا دیا گیا ہے۔
اگلے ماہ ملازمین کو الیکٹرک بائیکس کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔
تین سال بعد یہ الیکٹرک بائیکس ملازمین کی ملکیت میں منتقل کر دی جائیں گی۔
ایکسائز حکام کے مطابق یہ اقدام ملازمین کی حوصلہ افزائی اور ٹیکس ریکوری کے عمل کو مؤثر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔