ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب: منشیات کے عادی افراد کے علاج کے لیے ری ہیبلیٹیشن سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ

پنجاب: منشیات کے عادی افراد کے علاج کے لیے ری ہیبلیٹیشن سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:  پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں منشیات کے عادی افراد کے علاج اور بحالی کے لیے سٹیٹ آف دی آرٹ ری ہیبلیٹیشن سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت پنجاب کو ان سینٹرز کے قیام کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے، جبکہ اس منصوبے کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ری ہیبلیٹیشن سینٹرز کے قیام کو دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا،پہلے مرحلے میں ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں جدید ری ہیب سینٹرز قائم کیے جائیں گے
دوسرا مرحلے میں تمام اضلاع میں ری ہیبلیٹیشن سینٹرز کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ جن اضلاع میں پہلے سے سرکاری ری ہیب سینٹرز موجود ہیں، انہیں جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ (ری ویمپ) کیا جائے گا۔

حکومت کے مطابق ان سینٹرز میں منشیات کے عادی افراد کو نہ صرف علاج بلکہ مکمل بحالی کی سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ دوبارہ ایک صحت مند اور مفید شہری کے طور پر معاشرے میں شامل ہو سکیں۔

ماہرین کے نزدیک یہ اقدام صوبے میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔