ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرانسپورٹرز کاکرایوں میں 65 فیصد اضافہ یاپہیہ جام کرنے پر غور!

آج ہونے والے اجلاس میں تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا

ٹرانسپورٹرز کاکرایوں میں 65 فیصد اضافہ یاپہیہ جام کرنے پر غور!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے شدید ردعمل دیتے ہوئے آج مشترکہ ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر گڈز ٹرانسپورٹرز نبیل محمود کے مطابق اجلاس میں ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے تناظر میں گاڑیاں بند کرنے کے آپشن پر غور کیا جائے گا، جبکہ کرایوں میں 60 سے 65 فیصد تک اضافے کا امکان بھی زیر بحث آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے ہی ٹرانسپورٹرز پر بے پناہ ٹیکسز عائد کر چکی ہے، جس کے باعث شعبہ شدید دباؤ کا شکار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیزل کی قیمت پہلے ہی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ ٹرانسپورٹ چلانا مشکل ہو گیا تھا۔

نبیل محمود کے مطابق بندرگاہوں پر امپورٹ اور ایکسپورٹ کی لوڈنگ اور ڈلیوری کا نظام بھی پہلے ہی متاثر ہے، اور مزید اضافہ صورتحال کو مزید خراب کر سکتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ آج ہونے والے اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔