ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر سائیکل سواروں کو 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دینے کا اعلان

موٹر سائیکل سواروں کو 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دینے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :وفاقی وزیر برائے خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی۔

 وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہر ماہ 20 لیٹر پیٹرول پر موٹر سائیکل کے لیے 100 روپے فی لیٹر سبسڈی دی جائے گی, موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے یہ ریلیف تین ماہ کے لیے ہوگا, انٹرسٹی، فریئر ٹرانسپورٹ کے لیے بھی 100 روپے فی لیٹر ایک ماہ کے لیے سبسڈی دیں گے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کے لیے 1500 روپے ون ٹائم سبسڈی دیں گے، چھوٹے زمینداروں کو ڈیزل پر ون ٹائم 1500 روپے کا ریلیف دیا جائے گااورمال بردار گاڑیوں کو بھی 100 روپے فی لیٹر ایک ماہ کے لیے ریلیف دیا جائے گا، ٹرکوں کے لیے 70 ہزار، بڑی گاڑیوں کے لیے 80 ہزار روپے ایک ماہ کی سبسڈی ملے گی،گڈز ٹرانسپورٹیشن کے ٹرکوں کے لیے 70 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی کا اعلان کیا جارہا ہے، پبلک سروس بسوں کے لیے ایک لاکھ روپے ہر ماہ سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ سبسڈی سے متعلق فیصلے پر ایک ماہ بعد نظرثانی کی جائے گی، حکومت ریلوے کو بھی سبسڈی دے گی۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 458 روپے 40 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 520 روپے 35 پیسے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 138 جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 184 روپے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جس کے بعد نئے نرخ بالترتیب 458 روپے 40 پیسے اور 520 روپے 35 پیسے ہوگئے۔ حکومتی اعلان کے بعد نئے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔