ویب ڈیسک : قومی ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے قومی شاہراہوں پر وصول کئے جانے والے ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے نظر ثانی شدہ ٹول ٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق قومی ہائی ویز پر کار کے لئے ٹول ٹیکس 100 روپے، ویگن کے لئے 200 جبکہ بس کے لئے 300 روپے مقرر کیا گیا ہے۔2 اور تین ایکسل ٹرک کے لئے ٹول ٹیکس 350، بڑے ٹرکوں کے لئے 700 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد تا پشاور موٹروے پر کار سے 700 روپے، 12 سیٹر ویگن سے 1050 روپے وصول کئے جائیں گے۔اسلام آباد تا پشاور موٹروے پر بس سے 2050، 2 اور تین ایکسل ٹرک سے 2650 جبکہ بڑے ٹرکوں سے 3300 روپے وصول ہوں گے۔لاہور تا عبد الحکم ایم 3 پر کار سے 1000، 12 سیٹر ویگن سے 1500، کوسٹر یا منی بس سے 2150 روپے وصول ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایم 4 موٹروے پر کار سوار 1300، 12 سیٹر ویگن 1950، منی بس 2850 ٹول ٹیکس ادا کرے گی۔ایم 4 پر بس 3950، بڑے ٹرک 6400 روپے ٹول ٹیکس ادا کریں گے۔اسی طرح ایم 5 پر کار 1500، ویگن 2150، منی بس 3150 جبکہ بڑے ٹرک 7150 تک ٹول ٹیکس ادا کریں گے ۔جبکہ ای 35 شاہراہ پر کار 350، ویگن 550، منی بس 750، بس 1100 روپے ٹیکس ادا کرے گی۔