ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول کی قیمت 458 روپے تک پہنچانا ظلم، امیر جماعت اسلامی کا  احتجاجی تحریک کا اعلان

پٹرول کی قیمت 458 روپے تک پہنچانا ظلم، امیر جماعت اسلامی کا  احتجاجی تحریک کا اعلان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دے دیا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت 458 روپے تک پہنچا دینا کسی بھی صورت قابل برداشت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے صرف پیٹرول ہی مہنگا نہیں کیا بلکہ مختلف ٹیکسز میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، جس سے عوام پر مزید بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے اعلان کیا کہ آج سے ملک بھر میں احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔ انہوں نے نوجوانوں کو خاص طور پر اپیل کی کہ وہ گھروں سے باہر نکلیں اور حالات کی تبدیلی کے لیے جدوجہد کریں۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ عوامی طاقت کے ذریعے حکمرانوں کو اپنے فیصلے واپس لینے پر مجبور کیا جائے گا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جماعت اسلامی اس مسئلے پر بھرپور آواز اٹھاتی رہے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں احتجاجی سرگرمیوں میں تیزی آنے کا امکان ہے۔