ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کی قیمت میں کمی اور جماعت اسلامی کا مطالبہ

Electricity tariff, City42, Jamat e Islami,
کیپشن: بجلی کی قیمت میں کمی کے حکومت کے اقدام پر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ قیمت لاگت کے مطابق ہونا چاہئے۔ عوام کہتے ہیں کہ لاگت خﷺاہ کچھ بھی ہو قیمت ان کی دسترس مین ہونا چاہئے۔ حکومت کہتی ہے کہ قیمت پہلے بھی لاگت کے مطابق تھی اور اب بھی لاگت کے مطابق ہے، لاگت کی پیمائش کرنا صرف متعلقہ ایکسپرٹس کے لئے ممکن ہے، عوام اس قضیہ کے حوالے سے معلومات کی عمومی کمی کا شکار ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سارا پاکستان بجلی کی قیمت میں کمی پر خوش ہے لیکن جماعت اسلامی   کی ضد ہے کہ حکومت بجلی کی قیمت لاگت کے مطا بق کم کرے۔

 وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کے اعلان  کے بعد جماعت اسلامی کی پریس ریلیز آئی جس میں کہا گیا کہجماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمت میں کمی کا خیرمقدم کیا تاہم بجلی کا بل اوسط لاگت کے تحت کرنے کا مطالبہ کردیا۔

جماعت اسلامی کے مرکز سےجاری  پریس ریلیز کے مطابق حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم بجلی کی قیمت میں کمی کے وزیراعظم کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہمارا مؤقف ہے کہ بجلی کا بل اوسط لاگت کے مطابق ہونا چاہیے۔ 

اس پریس ریلیز میں امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ حق دو عوام کو تحریک آگے بڑھائیں گے۔