راؤ دلشاد : گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال میں کرنٹ لگنے سے 5سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا
شہری شیر خان اپنی بیوی کے علاج کیلئے بچے کے ساتھ ہسپتال آیا تھا،شیر خان اپنے بچے کے ساتھ ہسپتال کے پارک میں بیٹھا تھا،بچے نے ہسپتال کی پارک میں کھیلتے ہوئے خاردارتار کو پکڑ لیا،بجلی کے جھٹکے لگنے کے باعث 5سالہ بلال موقع پر جاں بحق ہو گیا
لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ کیخلاف احتجاج کیا ،پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ،مظاہرین نے جی ٹی روڈ ٹریفک کے لئے بند کردی، جس سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،مظاہرین کا ہسپتال انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہسپتال انتظامیہ کیخلاف ایف آئی آر ہونے تک احتجاج جاری رہے گا،
پولیس نے بچے کے لواحقین کو ہسپتال انتظامیہ کیخلاف مقدمہ کی یقین دہانی کروائی ، پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین کا احتجاج ختم ہوا اورجی ٹی روڈ ٹریفک کیلئے بحال کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App