ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نوجوان نے ڈاکوؤں سے  گولی کھا لی کر اپنے مالک کے 90  لاکھ روپے بچا لئے

Lahore resistance in robbery, City42, robbery resistance, success story
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: نوجوان نے بے مثال بہادری دکھا کر  تین مسلح ڈاکوؤں  کے آگے سر جھکانے سے انکار کر کے پستول والے ڈاکو پر ہاتھ ڈال دیا، نوجوان نے خود گولی کھا کر زخمی ہو گیا لیکن اپنے مالک کے 90 لاکھ روپے لٹنے سے بچا لئے۔  ڈاکوؤں کا مزاحمت کے دوران شہری کو گولیاں مارنے کا یہ گوالمنڈی کے علاقے میں ہوا۔
 تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہری وسیم محمود  کو راستے مین روک کر اسلحہ دکھایا اور اس کے پاس موجود نوے لاکھ روپے کی کثیر رقم چھیننے کی کوشش کی۔ وسیم نے پیسے ڈاکوؤں کے حوالے کر کے اپنی جان بچانے کی بجائے مزاحمت کی۔ ہاتھا پائی کے دوران ایک ڈاکو نے گولی چلا دی جو وسیم کی ٹانگ پر لگی
ڈاکو گولی چلنے کے بعد  خوفزدہ ہو کر بھاگ گئے اور گھبراہٹ میں رقم لوٹنا بھی بھول گئے۔   
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے وسیم کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔وسیم نولکھا میں اپنے مالک کے پیسے لے کر  گوالنڈی آرہا تھا ۔