شہر کی مارکیٹوں، بازاروں میں ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات

شہر کی مارکیٹوں، بازاروں میں ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: عید سے قبل شہر کی مارکیٹوں، بازاروں میں ٹریفک وارڈنز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ۔ 
شاپنگ مالز کیلئے اضافی 362 وارڈنز، 37 انسپکٹرز، 45 پٹرولنگ افسران تعینات کردیے گئے، اس کے علاوہ رانگ پارکنگ کے خاتمہ کیلئے 28 فوک لفٹرز اور 2 بریک ڈاؤنز بھی تعینات کردیے گئے ہیں۔ 
سی ٹی اولاہورعمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 62 سے زائد مارکیٹوں میں اضافی نفری تعینات کی گئی ، رانگ پارکنگ اور ون وے کی خلاف ورزی پرکوئی رعائت نہ برتی جائے، سرکل افسران مارکیٹ انتظامیہ کے ساتھ مل کرٹریفک پلان یقینی بنائیں۔