چوہنگ:ہارٹ اٹیک یا کچھ اور؟ پولیس اہلکار پراسرار طور پر جاں بحق

چوہنگ:ہارٹ اٹیک یا کچھ اور؟ پولیس اہلکار پراسرار طور پر جاں بحق
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)ہارٹ اٹیک یا کچھ اور،چوہنگ میں پولیس اہلکار پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق اے وی ایل ایس میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل طارق حسن پی ایف ایس اے میں گاڑی جمع کروانے گیا ، پی ایف ایس اے کے باہر اچانک چکرا گرپڑا جسے طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا  تاہم جانبر نہ ہو سکا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق طارق حسن کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی ہے ۔پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔