نشتر کے علاقہ میں55 سالہ بزرگ کی ٹارگٹ کلنگ،قتل کی وجہ سامنے نہ آ سکی

نشتر کے علاقہ میں55 سالہ بزرگ کی ٹارگٹ کلنگ،قتل کی وجہ سامنے نہ آ سکی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)نشتر کے علاقہ میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ،چار نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے پچپن سالہ بزرگ شہری کو قتل کر دیا،قتل کی وجوہات سامنے نہ آسکیں، پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

شہر میں چوری، ڈکیتی، رہزنی کے بعد قتل کی نامعلوم وارداتیں بڑھنے لگیں،نشتر کے علاقہ میں چار موٹر سائیکل سوار یوحنا آباد پہنچے اور الیکٹرانکس کی دکان پر بیٹھے بزرگ پر اندھا دھند فائرنگ کردی،فائرنگ کے نتیجہ میں 55 سالہ شہری زخمی ہوگیا،جسے طبی امدادکیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

بزرگ شہری کی شناخت سید علی حسنین کے نام سے ہوئی ہے،قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر تحقیقات شروع کردی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی ورادت کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لے رہے ہیں۔