شہریوں نے ڈاکوؤں کو پکڑ کر انکی پٹائی کر دی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: مناواں کے علاقہ میں واردات کے دوران ڈاکو کا شہریوں کے ہتھے چڑھنے کے واقعہ کی سٹی 42 نے سی سی ٹی وی اور موبائل ویڈیو حاصل کر لی ۔

واقعہ 3 روز قبل پیش آیا، سی سی ٹی وی میں موٹر سائیکل سوار ڈاکو نظر آتا ہے ۔ ملزم گھر کے باہر کھڑے موٹر سائیکل سوار نوجوان سے اسلحہ کی نوک پر واردات کی کوشش کرتا ہے ۔اسی دوران نوجوان اچانک ڈاکو پر جھپٹا مار کر اسے موٹر سائیکل سے گرا دیتا ہے ۔ تصادم کے دوران دیگر علاقہ مکین بھی موقع پر پہنچ جاتے ہیں، جو ڈاکو سے پستول چھین کر اس کی پٹائی کرتے ہیں ۔ ملزم کو بعد ازاں  مناواں پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔