سوشل میڈیا صارفین کے قاسم سوری پر دلچسپ تبصرے،میمزکی بھرمار

سوشل میڈیا صارفین کے قاسم سوری پر دلچسپ تبصرے،میمزکی بھرمار
کیپشن: Qassim Suri Top Trend On Social Media
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے بعد ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

تفصیلات اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کرکے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا جب کہ عمران خان کی تجویز پر صدرِ مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔

ملک کی سیاست کے حوالے سے پاکستان کے تاریخی دن پر سوشل میڈیا پر صارفین کافی سرگرم ہیں اور اسی حوالے سے 'سرپرائز' ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا ہے۔ صارفین کے مطابق وزیر اعظم نے اپوزیشن کو حقیقی معنوں میں سرپرائز دیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کرنا شروع کردیے ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ قومی اسمبلی کی تاریخ میں یہ بہترین لمحہ تھاجب تحریک عدم اعتماد کی قراردار مسترد کی گئی، کیا سرپرائز تھا۔

سوشل میڈیا کی ایک صارف نے قاسم سوری پر میم شیئر کی اور لکھا کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے ساتھ یہ کیا۔

ایک صارف نے ڈپٹی اسپیکر کو بادشاہ ہی کہہ ڈالا۔

ایک صارف نےکہا اپوزیشن ڈپٹی اسپیکر کی وجہ سے رو رہی ہے۔

  قاسم سوری نے اسٹائل کے ساتھ سارا معاملہ نمٹا دیا۔