ویب ڈیسک: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کاپی ٹویٹ کرتے ہوئے اسے سرپرائز قرار دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کاپی ٹویٹ کی۔انہوں نے مسکرانے کا سمبل ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، سرپرائز۔
Surprise @AsadQaiserPTI @ImranKhanPTI ???? pic.twitter.com/UT8VIiT48v
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) April 3, 2022
اس سے قبل بلاول نے ایک اور ٹویٹ میں شعر لکھا، لشکر حسین کا ہے سپاہی یزید کے، کوفے کے لوگ بن گئے وارث شہید کے۔
Lashkar hussain ka hai sipahi yazeed kay
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) April 3, 2022
Kuffay kay log ban gaye waris shaheed kay
خیال رہے کہ پارلیمنٹ کے اہم ترین اجلاس میں آج وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونے جارہی ہے۔
اس موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس اور ریڈ زون میں فول پروف سیکیورٹی کی گئی ہے، پارلیمنٹ ہاؤس اور دیگر عمارتوں کی سیکیورٹی رینجرز اور ایف سی کے سپرد کردی گئی ہے۔