ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میرااندازہ ہےعمران خان کو گرفتار کریں گے،وزیرداخلہ شیخ رشید

میرااندازہ ہےعمران خان کو گرفتار کریں گے،وزیرداخلہ شیخ رشید
کیپشن: sheikh Rasheed About Surprise
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:شیخ رشید نے کہا ہے کہ میرا اندازہ ہے یہ عمران خان کو گرفتار کریں گے، 155 ارکان استفی بھی دے سکتے ہیں۔

 تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکومت کے پاس اپوزیشن کو دینے کیلئےکیا سرپرائز ہے،وفاقی وزیرشیخ رشید نے بتادیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج سےکھیل شروع ہےنئے الیکشن ہوسکتے ہیں ،گیم کا فائنل جنرل الیکشن ہے یہ تو سیمی فائنل ہے۔وزیراعظم  عمران خان بہت بڑا لیڈر بند چکاہےوہ عوام میں جائے گا۔

حکومت کی جانب سے اپوزیشن کیلئے سرپرائز کے حوالے سے انہوں نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرپرائزہوگایانہیں یہ عمران خان کوپتہ ہے۔

 ہم تو 10 مہینوں میں گھر گئے، جب حکومت ختم ہوگی تو خود سے وزارت ختم ہو جائے گی، خود سے استعفیٰ نہیں دے رہا، میری گاڑی پر ابھی بھی جھنڈا لگا ہوا ہے۔