برائلر گوشت فی کلو کتنے کا ہوگیا؟ نئی قیمت سامنے آگئی

chicken price increased
کیپشن: chicken price increased
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد سعید: پولٹری مافیا اور حکومت کی نااہلی کے باعث سستا پروٹین شہریوں کی پہنچ سے دور ہونے لگا، سرکاری نرخ نامے میں برائلر گوشت کی قیمت میں 6 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق برائلر کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کو بریک لگ گئی، برائلر گوشت کی قیمتوں میں تین دنوں میں 25 روپے تک اضافہ ہو گیا، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 6 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا، مرغی کا گوشت 325 روپے سے بڑھ کر 331 روپے فی کلو ہو گیا۔
زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 220روپے جبکہ پرچون ریٹ 228روپے فی کلو جاری کی گئی، فارمی انڈوں کا گزشتہ ایک ماہ سے 166 روپے فی درجن سرکاری نرخ نامہ برقرار رہا اور انڈوں کی پیٹی 4860 روپے کی فروخت ہوتی رہی۔

شہریوں کاکہناہے کہ برائلر گوشت سستا ہونا چاہئے کیونکہ مرغی کا گوشت بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوچکا ہے۔ماضی میں مرغی کے گوشت کی قیمت اتنی زیادہ نہیں ہوتی تھی جتنی اب ہے ویسے بھی بیف اور مٹن کا تو عام آدمی صرف خواب ہی دیکھ سکتا ہے۔حکومت قمتیں کنٹرول کرنے کے حوالے سے فوری اقدامات کرے اور ان وجوہات کی نشاندہی کر کے تدارک کرے جن کی وجہ سے برائلر گوشت کی قیمت اس قدر بڑھتی جا رہی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer