انگلش لیگ کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑی معاشی مشکلات کا شکار

انگلش لیگ کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑی معاشی مشکلات کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حافظ شہباز علی ) کورونا وائرس کے باعث انگلش ڈومیسٹک سیزن بھی التوا کا شکار ہے، انگلش ڈومیسٹک سیزن میں تاخیر سے انگلش ڈومیسٹیک سیزن کھیلنے والے درجنوں پاکستانی کرکٹرز معاشی مشکلات کا شکار ہونے لگے۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر دنیا میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں۔ انگلش ڈومیسٹک کرکٹ سیزن بھی 28 مئی تک معطل ہے۔ انگلش کرکٹ سیزن ملتوی ہونے سے ہر سال انگلینڈ میں لیگ کرکٹ کھیلنے والے درجنوں پاکستانی کرکٹرز بھی گھر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔

التوا کے باعث انگلش کرکٹ سیزن میں مختلف کلبوں کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں کی معاشی مشکلات میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ گذشتہ دو سیزن کے دوران لیگ کرکٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے نوجوان فرسٹ کرکٹر احمد عبداللہ صفی کہتے ہیں انگلینڈ میں لیگ کرکٹ سے سکلز میں بہتری کے ساتھ ساتھ معاشی مشکلات بھی کم ہوتی ہیں۔

لاہور ریجن کے سابق کپتان اور فرسٹ کلاس کرکٹر فہدالحق کہتے ہیں کہ لیگ میں التوا سے ہماری معاشی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے دعا گو ہیں کہ حالات جلد معمول پر آئیں۔

کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ انڈور ٹریننگ جاری رکھے ہوئے ہیں منتظمین جون کے پہلے ہفتے میں سیزن شروع ہونے یا نہ ہونے کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کورونا وائرس کے کھیلوں پر وار جاری ہے، جس سے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہونے لگی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ، آئرلینڈ اور ندر لینڈ خدشات کا شکار ہوگیا ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ پاکستان کے ساتھ سیریز اور اپنے کرکٹ سیزن کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کررہا ہے۔

 ذرائع کے مطابق پاک انگلینڈ سیریز کسی دوسرے ملک میں کروانے کی کوئی آپشن زیر غور نہیں ہے۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے اپنا ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 28 مئی تک ملتوی کر رکھا ہے۔ ادھر پی سی بی نے سیریز کا فیصلہ انگلش کرکٹ بورڈ پر چھوڑ دیا ہے۔