(فخر امام) تھانہ مناواں کی حدود میں قتل کی واردات، ملزمان نے عابد نامی شہری کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق قتل کے دل دہلا دینے والے واقعات میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے، ایسے واقعات پر قابو پانے کے لئے سکیورٹی اداروں کی جانب سے تو بہت دعوے کیے جارہے ہیں، وقتی طور پر کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے مگر چند روز کے بعد حالات پھر پہلے جیسے ہوجاتے ہیں۔
ملزمان موٹرسائیکل پر آئے اور مقتول عابد پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، واقعے پر ایس ایچ او مناواں کا کہنا تھا کہ قتل کا واقعہ بظاہر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔
پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کر رہی ہیں، ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزم کی گرفتاری کو جلد یقینی بنایا جائے گا۔