عابد چودھری: کرپٹ پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کے لیے اینٹی کرپشن متحرک ہوگیا، شہر بھر کے تھانوں کے اطراف اینٹی کرپشن کے اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کے اہلکار تھانوں سے رجوع کرنے والے سائلین سے عملے کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں، جبکہ کرپشن اور رشوت کی ڈیمانڈ کرنے والے ملازمین کی فہرستیں بھی تیار کی جا رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن اہلکار تھانوں میں موجود کرپٹ ملازمین کی نشاندہی کریں گے۔ اینٹی کرپشن ملازمین کی نشاندہی پر متعدد پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں بھی کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کرپٹ پولیس ملازمین کے خلاف کارروائی کا حکم دے رکھا ہے۔