عابد چودھری:لوئر مال پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت سعید، عرفان اور ارسلان کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 3 پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
ایس پی سٹی کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔