شاہد ندیم سپرا:بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بڑھتی قیمتوں کے باعث لیسکو صارفین نے سولر سسٹم سے ریکارڈ بجلی پیدا کرنا شروع کر دی۔
لیسکو کے مطابق ایک ماہ کے دوران صارفین نے سولر سسٹمز سے 9 کروڑ 95 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی، جبکہ 4 کروڑ یونٹس بجلی لیسکو کے سسٹم میں ایکسپورٹ کی گئی۔
ایکسپورٹ کیے گئے یونٹس کے عوض صارفین کو بجلی کے بلوں میں اربوں روپے کا فائدہ حاصل ہوا۔ لیسکو کے ایک لاکھ 36 ہزار صارفین سولر سسٹمز کے ذریعے بجلی پیدا کر رہے ہیں۔
لیسکو میں نیٹ میٹرنگ اور نیٹ بلنگ پالیسی کے تحت بجلی پیدا کی جا رہی ہے، جبکہ صارفین کی جانب سے آف گرڈ سولر سسٹمز سے بھی الگ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
لیسکو کے مطابق آن گرڈ اور آف گرڈ سولر بجلی کی پیداوار کے باعث دن کے اوقات میں بجلی کی طلب میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ دن کے وقت لیسکو کی ڈیمانڈ 4700 میگاواٹ سے کم ہو کر تقریباً 3000 میگاواٹ تک آ گئی ہے۔