عرفان ملک: فردوس مارکیٹ کے قریب زیر تعمیر پلازہ سے گر کر 28 سالہ مزدور شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق مزدور تیسری منزل پر زیر تعمیر پلازہ میں کام کر رہا تھا کہ اچانک نیچے گر گیا۔ حادثے کے نتیجے میں مزدور کے سر پر شدید چوٹ آئی۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمی مزدور عامر ولد منشاء کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سروسز ہسپتال منتقل کر دیا۔