سٹی 42: گلگت بلتستان کے ضلع استور میں آلودہ پانی پینے سے سیکڑوں افراد متاثر ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر اویس عباسی کا کہنا ہےکہ تین دن کے دوران 400 افراد آلودہ پانی پینے سے اسپتال لائےگئے ہیں، متاثرین میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔
ضلع بھر میں آج اورکل تعلیمی ادارے بھی بندکرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال عیدگاہ اور گوریکورت سمیت مختلف علاقوں میں طبی کیمپ لگادیےگئے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق راما واٹر سپلائی لائن میں لیکج کے باعث مختلف مقامات پر گندگی شامل ہونے سے پانی مضرصحت ہوا۔راما واٹر سپلائی اسکیم سے ضلعی ہیڈکوارٹر سمیت 6 شہری علاقوں کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔