ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ ؛ وزیر اعظم کا دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر اہلکاروں کی پذیرائی اور جوانوں کی شہادت پر افسوس

ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ ؛ وزیر اعظم کا دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر اہلکاروں کی پذیرائی اور جوانوں کی شہادت پر افسوس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع بنوں میں  فرنٹیر کانسٹیبلری  کے ھیڈکوارٹر پر  ھندوستان کی سرپرستی میں  فتنہ خوارج کے حملے کے جواب میں  چھ دھشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی ، اس مقابلے میں فرنٹیر کانسٹیبلری اور آرمی کے چھ جوانوں کی شہادت پر اظہار غم اور افسوس کیا 
 وزیر اعظم  نے کہا مشکل کی اس گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں. دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے. افواج پاکستان شب و روز ارضِ وطن کو دھشتگردوں سے پاک کرنے میں مصروف عمل ہیں جس پر مجھ سمیت پوری قوم انکو خراج تحسین پیش کرتی ہے. ملک سے دھشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے.