ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شائقین کرکٹ کے لیے ایشیا کپ 2025 ٹکٹس کے خصوصی پیکجز متعارف

شائقین کرکٹ کے لیے ایشیا کپ 2025 ٹکٹس کے خصوصی پیکجز متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ایشیا کپ 2025 ٹکٹس کے خصوصی پیکجز،اضافی ٹکٹس آن لائن دستیاب ہیں 
ایشیا کپ دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ کو تین پیکچز فراہم کردئیے گئے،پہلا پیکیج 475 درہم یعنی 36 ہزار روپے سے شروع ہوگا،ایونٹ میں شائقین کو پاک بھارت سمیت 3میچز دیکھنے کو ملیں گے،بھارت بمقابلہ امارات اور پاکستان بمقابلہ عمان بھی پہلے ٹکٹ پیکیج کا حصہ ہوگا 
دوسرے اور تیسرے پیکیج کی قیمت 525 درہم یعنی 40 ہزار روپے ہے،دوسرے اور تیسرے ٹکٹ پیکیج میں بھی پاک بھارت ٹاکرا شامل ہوگا
تیسرے پیکیج کی کم از کم قیمت بھی 525 درہم ( 40 ہزار روپے ) ہے،تیسرے ٹکٹ پیکیج میں شائقین کو ایشیا کپ کافائنل بھی دیکھنے کو ملے گا۔