سٹی 42: نشترکالونی،معمولی تلخ کلامی پر قتل کی کوشش پر 2ملزم گرفتار ہوگئے ۔
چھری کے وار سے قتل کی کوشش میں ملوث 2 ملزم گرفتار ہوئے ، متاثرہ شخص نجی یونٹ پر کپڑا کٹنگ کا کام کرتا ہے،کام کے دوران دونوں پارٹیوں میں معمولی تلخ پر جھگڑا ہوا،ملزموں نے باہم مل کر متاثرہ شخص کو مارا پیٹا اور چاقو سے سینے پر وار کیا۔
زخمی شخص صداقت طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم موقع سے گرفتار ہوگئے ،واقعہ تھانہ نشتر کالونی کے علاقے لکی ہوٹل بس سٹاپ کے قریب پیش آیا، ملزم اشفاق ، علی حسن سے آلہ قتل برآمد ہوا، مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا ۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او نشتر کالونی و ٹیم کو شاباش دی
Stay tuned with 24 News HD Android App