سٹی 42:وزیر اعلی ٰپنجاب کی خصوصی کاوش پر لاہور عجائب کی توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا
7کنال اراضی پر تعمیر لاہور کو نیا عالمی معیار کا میوزیم ملے،2منزلہ عمارت میں عجائب گھر کیساتھ وسیع پارکنگ کی سہولت میسر ہوگی ، میوزیم میں 6جدید گیلریز بنائی جائیں گی ہر گیلری الگ تھیم کی عکاسی کرے گی،نیا عجائب گھر 8.7 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہو گا،پانچ سالہ منصوبے کے پہلا مرحلہ میں عمارت کی تعمیر ہو گی،نئے کو پرانے میوزیم سے بذریعہ انڈر پاس منسلک کیا جائے گا،رواں سال تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے گا
گوداموں میں چھپا تاریخی ورثہ اب عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا،نیا میوزیم دنیا کے جدید ترین میوزیمز کی صف میں شامل ہو گا۔
ڈیجیٹل کیوریشن، اے آر اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جائے گا،نئے عجائب گھر میں سیاحوں کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی،
Stay tuned with 24 News HD Android App