ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بالاج ٹیپو قتل کیس؛ گوگی بٹ کو گناہ گار قرار دے دیا گیا

بالاج ٹیپو قتل کیس؛ گوگی بٹ کو گناہ گار قرار دے دیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالاج ٹیپو قتل کیس میں جے آئی ٹی نے خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ کو گناہ گار قرار دے دیا۔

جے آئی ٹی ذرائع کے مطابق گوگی بٹ نے امیر بالاج کو قتل کروانے میں منصوبہ بندی کی، خواجہ عقیل عرف گوگی بٹ امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ سے رابطے میں رہا۔

گوگی بٹ ٹیپو خاندان کے تمام سابقہ قتل کیس میں بھی نامزد ملزم رہا ہے۔ جے آئی ٹی آئندہ پیشی پر گوگی بٹ کی ضمانت خارج کروانے کی استدعا کرے گی۔

امیر بالاج کے قتل کے بعد گوگی بٹ فرار ہو گیا تھا، بالاج قتل کیس میں طیفی بٹ تاحال اشتہاری ملزم ہے۔

Ansa Awais

Content Writer