ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ جاری

عمران خان کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک : بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق میڈیکل بورڈ نے عمران خان کی صحت کو درست قرار دیا ہے تاہم کان اور دانتوں کیلئے سپورٹیومینجمنٹ تجویر کی ہے۔ 

میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے کان اور دانت حساس ہوچکے ہیں۔ جس کی وجہ سے سپورٹیومینجمنٹ تجویز کی گئی ہے۔ 

واضح رہے کہ جنوری 2024 سے عمران خان کے کان کو اسپیشلسٹ چیک کررہے ہیں۔ تاہم پہلی مرتبہ پمز میڈیکل بورڈ نے دانتوں اور کان کیلئے سپورٹیو مینجمنٹ تجویز کی ہے۔ 

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اکتوبر 2024 سے اگست 2025 تک پمز میڈیکل بورڈ بانی کا چیک اپ کر رہا ہے، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل نے جولائی2024 میں جیل کا آخری وزٹ کیا۔

عمران خان کے جیل میں اب تک 15 سے زائد مختلف ڈاکٹرز چیک اپ کر چکے ہیں، پمزمیڈیکل بورڈ نے گزشتہ دنوں بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں میڈیکل چیک اپ کیا تھا۔