ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مشہور انفلوئنسر شوہر اور بچوں سمیت قتل، لاشیں گاڑی سے برآمد

مشہور انفلوئنسر شوہر اور بچوں سمیت قتل، لاشیں گاڑی سے برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مشہور میکسیکن ٹک ٹاک انفلوئنسر ایسمیرالڈا فیرر گاریبے، ان کے شوہر اور 2 بچوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔ پلاسٹک میں لپٹی چاروں افراد کی لاشیں گواڈالاہارا کے علاقے سان آندریس میں ایک گاڑی سے برآمد ہوئیں۔

پراسیکیوٹر الفونسو گٹیریس سنتیّان نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ لاشوں کی شناخت 32 سالہ ایسمیرالڈا، ان کے 36 سالہ شوہر روبرتو کارلوس گل لیسیا، 13 سالہ بیٹے گیل سانتیاگو اور 7 سالہ بیٹی ریجینا کے طور پر کی گئی۔

مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے قریبی مکینک شاپ کے 3 ملازمین کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا، لیکن ثبوت نہ ملنے پر انہیں جلد رہا کر دیا گیا,  حیران کن طور پر یہ افراد پراسیکیوٹر آفس سے باہر نکلنے کے چند ہی منٹ بعد نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا کرلیے گئے۔

مزید تحقیقات کے دوران پولیس کو قریبی آٹو ریپئر شاپ سے خون کے دھبے، گولیوں کے خول اور دیگر شواہد ملے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ غالب امکان ہے کہ خاندان کو وہیں قتل کر کے لاشیں دوسری جگہ منتقل کی گئیں۔ 

ابتدائی رپورٹس کے مطابق ایسمیرالڈا کے شوہر کو اصل ہدف سمجھا جا رہا ہے، تاہم ایسمیرالڈا خود بھی سوشل میڈیا پر اپنی پرتعیش زندگی کے باعث کافی نمایاں تھیں۔  مقامی حکام نے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ قتل ذاتی دشمنی ہے، جرائم پیشہ گروہوں یا کسی اور وجہ سے ہوا ہے۔