پاک بھارت میچ بارش کے باعث ختم، دونوں ٹیموں کو 1-1 پوائنٹ مل گیا

پاک بھارت میچ بارش کے باعث ختم، دونوں ٹیموں کو 1-1 پوائنٹ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بارش کے باعث پاکستان اور بھارت کا میچ ختم کردیا گیا. 

پاکستان اور بھارت کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔ جس کے بعد پاکستان 3 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، پاکستان نے سپرفورمرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ 

واضح رہے کہ ایشیا کپ ون ڈے میں پاکستان کے خلاف بھارت کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 266  رنز بنا کر  آؤ ٹ ہوئی۔ 

سری لنکا کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بھارتی ٹیم نے 48 اعشاریہ 5 اوورز میں 266 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 267 رنز کا  ہدف دیا۔

بھارتی کپتان روہت شرما ٹیم کے مجموعی 15 اسکور پر شاہین کی گیند کا شکار ہوئے، روہت نے 22 گیندوں پر گیارہ رنز بنائے، اس کے بعد شاہین نے کوہلی کو 4 رنز پر بولڈ کیا۔حارث رؤف نے شریس ائیر کو 14 رنز پر آؤٹ کیا، بھارت نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنائے تھے کہ ایک بار پھر بارش شروع ہو گئی جس کے باعث میچ روک دیا گیا، اس وقت کریز پر شبمن گل اور ایشان کشن موجود ہیں۔پالیکیلے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا اور میزبان ٹیم پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی بیٹنگ کرتے، ایونٹ میں ٹاپ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

روہت شرما نے کہا کہ اچھا اسکورکرکے پاکستان پر دباؤ بڑھائیں گے،بھارتی ٹیم میں تین فاسٹ بولر اور تین اسپنرز شامل ہیں۔

بھارت کے خلاف پاکستانی ٹیم:

اس بڑے معرکے کے لیے پاکستانی پلیئنگ الیون کا اعلان گزشتہ شب کردیا گیا تھا جس کے مطابق ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فخر زمان ، امام الحق ، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز ، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہیں۔

بھارتی ٹیم:

بھارت کی پلیئنگ الیون میں کپتان روہت شرما ، شبمن گل ، ویرات کوہلی ، ایشان کشن ، شریاس ائیر سمیت ہاردک پانڈیا ، رویندرا جڈیجا ، شاردل ٹھاکر ، جسپرت بمرا ، محمد سراج اور کلدیپ یادیو شامل ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer