انجیر کھانے کے حیرت انگیز طبی فوائد

انجیر کھانے کے حیرت انگیز طبی فوائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک:اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو بے شمار نعمتیں عطا کی ہیں جن میں سے  سبزیاں، گوشت، پھل، میوہ جات وغیرہ شامل ہیں،ان میوہ جات میں انجیر بھی شامل ہے اور انجیر جنت کا پھل بھی کہلاتا ہے,  اس کے کھانے کے بہت زیادہ طبی فوائد ہیں۔ 

ویسے خشک انجیر کھائی جائے یا اس کے تازہ پھل سے لطف اندوز ہوا جائے، دونوں سے صحت کو بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ماضی میں جب چینی کا استعمال عام نہیں ہوا تھا، انجیر کو ہی اکثر میٹھے پکوان بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔یہی وجہ ہے کہ میٹھے کے شوقین افراد اس پھل کو کھا کر میٹھا کھانے کی خواہش پوری کر سکتے ہیں جبکہ صحت کو بھی فائدہ ہوتا ہے۔

انجیر کے اندر پروٹین، معدنی اجزاء شکر، کیلشیم، فاسفورس پائے جاتے ہیں،انجیر پوٹاشیم سے بھرپور پھل ہے جو جسم میں اس کا توازن درست رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔اسی طرح انجیر میں فائبر کی مقدار بھی کافی زیادہ ہوتی ہے جو جسم سے اضافی نمکیات کے اخراج میں مدد فراہم کرتی ہے اور  بلڈ پریشر کی سطح مستحکم ہوتی ہے۔ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کی ایک بڑی وجہ جسم میں پوٹاشیم کا توازن بگڑنا ہوتا ہے۔

یہ گردہ اور مثانہ سے پتھری کو تحلیل کرکے نکال دیتی ہے۔ انجیر کو مغر بادام اور اخروٹ کے ساتھ ملا کر استعمال کریں تو یہ خطرناک زہروں سے محفوظ رکھتی ہے۔خشک انجیر کو رات بھر پانی میں رکھ دیا جائے تو وہ تازہ انجیر کی طرح پھول جائے گی۔ اسے کھانے سے گلہ بیٹھ جانا یا بند ہوجانے کے امراض پیدا نہیں ہوتے۔انجیر کو دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے رنگت نکھر آتی ہے اور جسم فربہ ہوجاتا ہے۔

قبض سے نجات کے لیے متعدد افراد انجیر کا استعمال کرتے ہیں جبکہ اس سے معدے میں صحت کے لیے مفید بیکٹریا کی نشوونما بھی ہوتی ہے۔یہ بیکٹریا نظام ہاضمہ کے مختلف امراض سے تحفظ فراہم ککرتے ہیں۔

انجیر کیلشیئم اور پوٹاشیم کے حصول کا اچھا ذریعہ ہے۔یہ دونوں منرلز اکٹھے ملکر ہڈیوں کی کثافت بہتر کرتے ہیں جس سے ہڈیوں کی کمزوری یا دیگر امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔انجیر کھانے کی عادت سے خون میں چکنائی کی سطح مستحکم ہوتی ہے اور امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

تازہ انجیر توڑنے سے جو دودھ نکلتا ہے اس کے دو چار قطرے برص پر ملنے سے داغ ختم ہو جاتے ہیں۔یہ پھل خون کے سرخ ذرات میں اضافہ کرتا ہے اور زہریلے مادے ختم کرکے خون کو صاف وشفاف کرتا ہے۔ جن لوگوں کو پسینہ نہ آتا ہو ، اُن لوگوں کے لیے انجیر کا استعمال مفید ہے۔

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ انجیر کھانے سے صحت کے لیے نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی آسکتی ہے۔چونکہ اس پھل میں مٹھاس بہت زیادہ ہوتی ہے تو ایک یا 2 انجیروں کو کھانا ہی بہتر ہوتا ہے۔