میچ سے قبل ہانگ کانگ کے کپتان نے بابراعظم سے کیا کہا؟

Babar Azam & Nazakat Khan video
کیپشن: Babar Azam & Nazakat Khan
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمدساجد) ایشیا کپ 2022، کچھ ہی دیر میں پاکستان اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کے درمیان اہم میچ کھیلا جائے گا، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کانگ کانگ ٹیم کے کپتان نزاکت خان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی تعریف کرتے اور ان سے کہہ رہے ہیں ہمیں بھی کچھ ٹپس دیں۔

تفصیلات کےمطابق ایشیا کپ کا ایک اور اہم میچ پاکستان اور ہانگ کانگ کی ٹیموں کے مابین آج دبئی شارجہ سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، میچ سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ہانگ کانگ کے کپتان نزاکت خان کو بابراعظم سے ملاقات کرتے دیکھا گیا، ملاقات میں نزاکت خان نے بابراعظم کی تعریف کرتے کہا کہ ماشاءاللہ اچھی پرفارمنس ہے آپ کی، مزید کہا کہ کچھ ہمیں بھی ٹپس دیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جواب دیتے کہا کہ کیا ٹپس چایئے؟  بعد میں کہا کہ یقین رکھیں اور بس کھیلتے رہے؟ بابراعظم نے مزید پوچھا کہ آپ کہاں سے ہو؟ جس پر نزاکت خان نے بتایا کہ پاکستان کے شہر اٹک سے تعلق ہے۔ بعدازاں دنوں نے ایک دوسرے کا حال احوال بھی پوچھا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer