ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سے ڈاکو خواتین کا گروہ پکڑا گیا

لاہور سے ڈاکو خواتین کا گروہ پکڑا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:    لاہور میں ڈولفن فورس نے کارروائی کرتے ہوئےخواتین ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ڈولفن فورس کے مطابق 2 رکنی خواتین گینگ نے اکبر  چوک ٹاؤن شپ میں واردات کی تھی جس کے بعد پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر  ملزمان کو  موچی پورہ اسٹاپ  پر گھیر لیا۔ترجمان کے مطابق ڈولفن فورس نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین ملزمان سے چھینی گئی رقم بھی  برآمد کر لی ہے۔

پولیس ریکارڈکے مطابق لاہور  میں ایک ہی روز  میں چوری اور  ڈکیتی کی 22 وارداتیں سامنے  آئی ہیں۔پولیس ریکارڈ کے مطابق چوہنگ اور  وحدت کالونی میں چور 2 گھروں سے 60 لاکھ لے اڑے جبکہ سمن آبا د، نشتر کالونی، ستو کتلہ، اسلام پورہ،  شفیق آباد، گڑھی شاہو، گارڈن ٹاؤن، ما ڈل ٹاؤن اور  نو اب ٹاؤن میں شہریوں کو گن پوائنٹ  پر  لوٹ  لیا گیا۔  ادھر سبزہ زار، اقبال ٹاؤ ن اور ساندہ میں بھی چوری کی 2، 2  وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔


 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر